کوئٹہ چمن شاہراہ پر کوئٹہ سے چمن آنے والی کار کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق چمن میں کوژک ٹاپ پر شدید دھند کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ کے 10 کلومیٹر حصے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے چمن آنے والی کار کھائی میں گرگئی۔ حکام کے مطابق گاڑی میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو ریسکیوکرلیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق پانچوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کوژک ٹاپ پرآمدورفت عارضی طور پر معطل کرنے کیلئے لیویز فورس کو طلب کرلیا گیا ہے۔

- December 30, 2022
2 years ago
0
You can share this post!