کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی ٹی 20 میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کو جیت کیلئے 185 رنزکا ہدف دے دیا۔ بگٹی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کوئٹہ نے مقررہ اوورزمیں 5 وکٹوں پر184 رنزاسکورکئے۔ کوئٹہ کی 5 وکٹیں ایک 111 رنزپرگرچکی تھیں لیکن افتخاراحمد نے تن تنہا ہی ٹیم کومضبوط ٹوٹل تک پہنچایا۔ انہوں نے50 گیندوں پر94 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ افتخارنے وہاب کے آخری اوورمیں 6 چھکے بھی جڑدئیے۔ خوشدل شاہ نے 36 اورعبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنزاسکورکئے۔ وہاب ریاض نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ کے پرجوش عوام نے میچ کیلئے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
تماشائیوں کے پتھراؤ اورہلڑبازی کے باعث پہلی اننگزکےدوران میچ کچھ دیرکیلئے رکا رہا۔