پرتگال کے اسٹارفٹبالرکرسٹیانورونالڈو نئے سال کے ساتھ نئی شروعات کرنے کیلئےتیارہیں۔ اسپینش اخبار نے دعوی کیا ہے کہ حال ہی میں انگلش کلب مانچسٹریونائیٹڈ سے راہیں جدا کرنے والے رونالڈو سعودی عرب کے کلب النصرکےساتھ معاہدہ کرنے والے ہیں۔
رونالڈو اورالنصرکےدرمیان سالانہ 200 ملین یوروزکے معاہدے پردستخط یکم جنوری کوہوں گے۔ اخبار کےمطابق رونالڈو جون 2025 تک ڈھائی سال کیلئے کلب جوائن کریں گے۔ فٹبال ورلڈ کپ کے دوران بھی رونالڈو کی سعودی کلب سے معاہدے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن رونالڈو نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔