کراچی : 24 گھنٹوں میں شہرمیں 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق،محکمہ صحت
متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، محکمہ صحت سندھ
کراچی میں رواں ماہ 964 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ، سب سے زیادہ 391ڈینگی کیس کراچی کےضلع شرقی سےرپورٹ ہوئے۔
237افراد ضلع وسطی، 195افراد ضلع جنوبی میں متاثرہوئے۔
کراچی میں رواں سال ڈینگی وائرس 1906 افراد متاثرہوچکے۔