کراچی کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی

کراچی کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کا درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کردی۔ چیف میٹرو لوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں شمال سے سرد اور خشک ہوائیں چلنے لگی ہیں، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی جی میٹ کے مطابق کراچی میں آج بروز بدھ 4 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں 4 جنوری کو کراچی کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ہوائیں 12 کلو ميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ دن کے اوقات میں شہر قائد کا درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سينٹی گريڈ تک رہے گا۔ سردی کی یہ لہر 7 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔ لاہور ميں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد ایک ڈگری، کوئٹہ منفی 5 ، پشاورصفر، استوراوراسکردو منفی 11اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *