کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے روزکھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر115رنزبنائے۔ بابراعظم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ابتداء میں ہی اسپنرزکوآزمانے کا فیصلہ کیا جوکیویز کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوا۔ اوپنرعبداللہ شفیق 7 رنزبنا کراعجازپٹیل کا شکاربنے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ انیس کے اسکورپرگری جب شان مسعود تین رنزبنا کرمائیکل بریسویل کی گیند پراسٹمپ ہوئے۔ امام الحق کوبھی بریسویل نے 24کےانفرادی اسکورپرپویلین بھیجا۔ سعود شکیل 22رنزبنا کرٹم ساؤتھی کا شکاربنے۔ کپتان بابراعظم نے کیرئیرکی 27ویں ففٹی اسکورکی۔ وہ 54 رنزکےساتھ کریز پرموجود ہیں۔ سرفرازاحمد نے4 رنزبنائے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بیس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

- December 26, 2022
2 years ago
0
You can share this post!