نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ کا پہلا روزبابراعظم اورسرفرازاحمد کے نام رہا۔ پاکستان نے پہلے روزکھیل کے اختتام تک 5وکٹوں پر 317رنزبنالئے۔ کراچی میں جاری میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 110کے مجموعی اسکورپرپاکستان کے 4 بیٹرپویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق 7، شان مسعود 3، امام الحق 24 اورسعود شکیل 22 رنزبنا کرچلتے بنے۔ کپتان بابراعظم نے کمان سنبھالی۔ سابق کپتان سرفرازاحمد نے بھی بھرپورساتھ دیا۔ دونوں نے 196رنزکی شراکت بنا کرٹیم کومشکلات سے نکال کرمستحکم پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔ بابرنے نویں ٹیسٹ سنچری اسکورکی۔ سرفراز14رنزکی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور86رنزبنا کرآؤٹ ہوگئے۔ بابراعظم 161 اورآغاسلمان 3 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔ اعجازپٹیل اورمائیکل بریسویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

- December 26, 2022
2 years ago
0
You can share this post!