پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں کیوی ٹیم پہلی اننگزمیں 400 سے زائد رنزبنانے میں کامیاب ہوگئی۔ آخری وکٹ پرمہمان ٹیم کی مزاحمت جاری ہے۔ میٹ ہینری اوراعجازپٹیل آخری وکٹ پراب تک 88 رنزکی ناقابل شکست شراکت بناچکے ہیں۔ کیوی ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز309 رنز4 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی تو پاکستانی بولرزنے بقیہ 3 وکٹیں 345 کے مجموعی اسکورپرگرادیں لیکن میٹ ہینری اوراعجازپٹیل وکٹ پرجم گئے۔ دونوں نے پاکستانی بولرزکیخلاف بھرپورمزاحمت کی۔ ہینری نے جارحانہ نصف سنچری اسکورکی۔ کھانے کےوقفے پرنیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں پر433 رنزاسکورکئے۔ ابراراحمد، نسیم شاہ اورآغا سلمان 3،3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

- January 3, 2023
2 years ago
0
You can share this post!