کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ نےکھانے کےوقفے تک 4وکٹوں پر140رنزبنالئے

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ نےکھانے کےوقفے تک 4وکٹوں پر140رنزبنالئے

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف کھانے کے وقفے پرپہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر140رنزبنالئے۔ مہمان ٹیم کوپاکستان کا خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 164رنزدرکارہیں۔ انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز7 رنزایک کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔ 58 کے مجموعی اسکورپر نعمان علی نے بین ڈکٹ کو26 رنزپرایل بی ڈبلیو کردیا۔ نعمان نے اگلی ہی گیند پر جو روٹ کو کیچ آؤٹ کروا کرپاکستان کوتیسری کامیابی دلادی۔ ابراراحمد نے انتہائی شاندارگیند پراولی پوپ کو بولڈ کیا۔۔ پوپ 51 رنزاسکورکرسکے۔ ہیری بروک 38 اورکپتان بین اسٹوکس 25رنزکےساتھ وکٹ پرموجود تھے۔ پاکستان نےپہلی اننگزمیں 304رنزبنائے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *