کراچی: ٹیسٹ ڈیبیو زندگی کا سب سے اچھا دن ہے، انگلش اسپنر ریحان احمد

کراچی: ٹیسٹ ڈیبیو زندگی کا سب سے اچھا دن ہے، انگلش اسپنر ریحان احمد

انگلینڈ کی جانب سے اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ریحان احمد نے ٹیسٹ ڈیبیو کو اپنی زندگی کا سب سے اچھا دن قرار دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے روز کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے اچھا دن ہے۔ میں کوشش کر رہا تھا کہ گیند کو دونوں جانب گھماؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کی نمائندگی ایک شاندار تجربہ ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نےمجھے بیک کیا۔ ریحان احمد نے بتایا کہ میں ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔ شین وارن سے جب ملا تھا ان سے اچھی ٹپس ملی تھیں۔ ریحان احمد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں, جن میں سعود شکیل کی بڑی وکٹ بھی شامل ہے۔ 18 سالہ ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *