پاکستان نےانگلینڈ کوتیسرے اورآخری ٹیسٹ میں جیت کیلئے 167رنزکا ہدف دے دیا۔ کراچی میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روزقومی ٹیم دوسری اننگزمیں 216رنزپرڈھیرہوگئی۔ کپتان بابراعظم اورسعود شکیل کے علاوہ کوئی بھی بلے بازوکٹ پرنہ ٹھہرسکا۔ بابرنے 54 اورسعود نے 53رنزکی اننگزکھیلی۔ عبداللہ شفیق 26، شان مسعود 24، آغا سلمان نے 21 اورنعمان علی نے 15 رنزاسکورکئے۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے پاکستانی نژاد انگلش اسپنرریحان احمد نے دوسری اننگزمیں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جیک لیش نے 3 شکارکئے۔ 10 میں سے 9 وکٹیں اسپنرزنے حاصل کیں۔

- December 19, 2022
2 years ago
0
You can share this post!