کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔ میچ کا چوتھا روز بھی بلے بازوں کے نام رہا۔ چوتھے روز صرف 5 وکٹیں گریں۔ پاکستان نے دوسری اننگزمیں 2 وکٹوں پر77رنزبنالئے۔ کیویزکی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 97رنزدرکارہیں۔ چوتھے روزمہمان ٹیم نے پہلی اننگز 440رنز6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اوراسکورمیں 172رنزکے اضافے کے بعد اننگزڈیکلیئرکردی۔ کین ولیمسن نے ناقابل شکست ڈبل سنچری داغ دی۔ ابراراحمد نے اننگزمیں 5 شکارکئے۔ نیوزلینڈ کوپاکستان پر174رنزکی برتری ملی۔
پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ اوپنر عبداللہ شفیق 17رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود پھر فلاپ ہوئے، 10 رنز بناکر چلتے بنے۔ کھیل کے اختتام پرامام الحق 45 اورنعمان علی 4 رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔