کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز 311 رنز8 کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکردی۔ نیوزی لینڈ کو 15 اوورز میں 138 رنزکا ہدف ملا۔ میچ کے پانچویں روزسعود شکیل نے 55 اور محمد وسیم نے43 رنز اسکورکئے۔ اس سے قبل امام الحق نروس نائنٹیز کا شکارہوئے اور 96رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔ سابق کپتان سرفرازاحمد نے مسلسل دوسری اننگزمیں نصف سنچری اسکورکی۔ وہ 53 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم 14 اورآغا سلمان 6 رنزبناسکے۔ ایش سوڈھی نے 6 اورمائیکل بریسویل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

- December 30, 2022
2 years ago
0
You can share this post!