کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 117رنزکی برتری

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف 117رنزکی برتری

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں 117رنزکی برتری حاصل کرلی۔ کراچی میں کھیلے جارہے دوسرےٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 408 رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز407 رنز9کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو آخری وکٹ پہلے ہی اوورمیں گرگئی۔ ابراراحمد کھاتہ کھولے بغیرپویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل 125 رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔ کیویزنے 41 رنزکی برتری کے ساتھ دوسری اننگزکا آغاز کیا تومیرحمزہ نےاپنے پہلے ہی اوورمیں ڈیوون کونوےکوپویلین بھیج دیا۔ یہ حمزہ کی ٹیسٹ میچ میں 4 سال میں پہلی وکٹ تھی۔ نیوزی لینڈ نےکھانے کےوقفے تک ایک وکٹ پر76 رنزاسکورکئے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *