کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ پہلی اننگزمیں 449رنزپرآؤٹ

کراچی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ پہلی اننگزمیں 449رنزپرآؤٹ

پاکستان کیخلاف کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگزمیں 449 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم نے دوسرے روزاسکورمیں 140 رنزکا اضافہ کیا۔ دوسرے دن مہمان ٹیم نے پہلی اننگز 309رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی تو پاکستانی بولرزنے 345کےاسکورپر بقیہ 3 وکٹیں گرادیں لیکن میٹ ہینری اوراعجازپٹیل نے دسویں وکٹ پربھرپورمزاحمت کی۔ دونوں نے 104 رنزکی شراکت بنا کرنیوزی لینڈ کا اسکور449تک پہنچایا۔ میٹ ہینری نے 81 گیندوں پر68 رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔ اعجازپٹیل نے 35 رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابراراحمد نے 4 جبکہ نسیم شاہ اورآغا سلمان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *