کراچی: ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی کامیابی، لیاری میں میسی کے فینز بھی جھوم اٹھے

کراچی: ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی کامیابی، لیاری میں میسی کے فینز بھی جھوم اٹھے

فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی کامیابی پرکراچی کے علاقے لیاری میں بھی مداح خوشی سے پھولے نہ سمائے۔۔ منی برازیل لیاری میں ہزاروں افراد نے ارجنٹینا اورفرانس کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل بڑی اسکرین پردیکھا۔ برازیل کے ورلڈ کپ سے باہرہونے کے بعد لیاری کے عوام کی دوسری فیورٹ ٹیم ارجنٹینا تھی۔ بڑی تعداد میں فینزنے ارجنٹینا کی شرٹس زیب تن کررکھی تھیں۔ مداحوں نے ارجنٹینا کی کامیابی پربلوچی رقص کیا۔ فینزکا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ میسی اپنے آخری ورلڈ کپ میں ٹرافی جیتے اورانہوں نے یہ کردکھایا۔ ایک اورسپورٹرکا کہنا تھا کہ خوشی ہے ان کی فیورٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت گئی۔ انہیں میسی سے پیارہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *