کراچی میں بھی پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کیلئے اسٹیج تیارہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ منگل کو کراچی کنگز اورپشاورزلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسٹیڈیم میں تمام فرنچائززکے کپتانوں کی ہورڈنگز آویزاں کی گئی ہیں۔ میچز کی لائیو کوریج کیلئے 24 سے زائد ہائی ٹیک کیمرے استعمال کئے جائیں گے جن میں ڈرون کیمرے، بگی کیم، اوراسپائیڈر کیم بھی شامل ہیں۔ شائقین کی سہولت کیلئے کرسیوں اوردیگرجگہوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا۔ گراؤنڈ کی گھاس تراشنے اوروکٹوں کوبھی فائنل ٹچ دیا جارہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم 14 سے 26 جنوری تک پی ایس ایل کے 9 میچز کی میزبانی کرے گا۔

- February 13, 2023
2 years ago
0
You can share this post!