کراچی میں پارہ 9 ڈگری تک گرگیا، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں پارہ 9 ڈگری تک گرگیا، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں آج صبح درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ میٹ آفس کے مطابق آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ آج دن میں شہر کا موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔ دن میں کراچی کا درجہ حرارت 25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بالائی اضلاع میں شدید سرد ہے، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی ، رشکئی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ جبکہ لاہور، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *