کراچی میں موسم سرد، آج معمول سے تیزہوائیں چلیں گی

کراچی میں موسم سرد، آج معمول سے تیزہوائیں چلیں گی

کراچی ميں سرد ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ صبح سویرے درجہ حرارت 11 ڈگری سينٹی گريڈ ريکارڈ کيا گيا۔ محکمہ موسميات کے مطابق آج معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دن میں شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔ درجہ حرارت 6 سينٹی گريڈ ريکارڈ کيا گيا۔ شہر کے مضافات میں دُھند کے باعث ملحقہ موٹرویز بند ہیں۔ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ تيسرے روز بھی جاری ہے۔ شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ وادی نیلم کے بالائی علاقوں کی اکثر رابطہ سڑکیں بند ہيں۔ مظفرآباد میں برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

گلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں کئی کئی فٹ برف پڑچکی ہے اور سڑکوں پر آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ان علاقوں میں آج بھی برفباری سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ شدید برف باری کے باعث مری ایبٹ آباد روڑ مکمل طور پر نہ کھل سکی۔ دوسری جانب وادی کاغان کے تفریحی مقامات شوگران، کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑنے کی وجہ سے کاغان سے آگے کے علاقوں میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ چمن سميت شمالی بلوچستان کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہيں۔ چمن میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گرگيا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *