دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر من مانے اضٓفے کے بعد کراچی میں دودھ200 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا۔
دودھ فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کا سبب سیلاب کے دوران مویشیوں کی ہلاکت اور فصلوں کو ہونے والا نقصان قرار دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب دودھ خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اشیائے خورونوش کی اپنی ہی جاری کی گئی فہرست پر فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام نظر آتی ہے۔