کراچی میں شدید دھند کس وجہ سے تھی؟

کراچی میں شدید دھند کس وجہ سے تھی؟

گزشتہ روز کراچی میں شدید دھند  کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ، اس حوالے سے موسمیاتی ماہر جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک، دو دن سے ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہےاور 95 سے 96 فیصد تک ہوا میں نمی کا تناسب ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار بھی 3 سے 4 کلو میٹر تھی۔ جب ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہو اور ہوا کی رفتار کم ہو تو دھند بن جاتی ہے جس سے حدنگاہ بھی متاثر ہوتی ہے۔ یہ عمل اس لیے بھی ہوتا ہے کیوں کہ موسم تبدیل ہو رہا ہے اور سردی سے اب گرمیوں کا موسم شروع ہورہا ہے، اس وجہ سے بھی دھند بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے چند دن میں دھند کم ہوجائے گی ،لیکن  آئندہ دنوں میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *