کراچی میں دسمبر کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2 روز تک بالائی اور وسطی سندھ میں رات اور دن کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے اور شہر میں مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔

- December 25, 2022
2 years ago
0
You can share this post!