کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پرشہر میں آئندہ 15 روز میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ 15 روزمیں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن وامان خراب کرنا چاہتی ہیں۔ ہم اپنے ملک، صوبے اور شہروں میں دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔ تمام انٹیلی جنس کے ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں۔ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *