کراچی: مرغی کا گوشت بھی عوام کی قوت خرید سے باہر

کراچی: مرغی کا گوشت بھی عوام کی قوت خرید سے باہر

کراچی میں مرغی کا گوشت بھی عوام کی قوت خرید سے باہرہوتا جارہا ہے۔ شہرقائد میں دیگراشیاء کے ساتھ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں بھی آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کراچی میں زندہ مرغی کی قیمت 380 روپے کلو ہے جبکہ مرغی کا گوشت 600 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ فارمی انڈے 290 سے 300 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں جبکہ دیسی انڈوں کی قیمت 600 روپے درجن ہے۔ گولڈن انڈے 400 سے 420 روپے تک میں مل رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے دو وقت کی روٹی کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ ہرچیز کی قوت خرید پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *