کراچی: سیلابی صورتحال کے باعث سبزیوں کی سپلائی معطل، سبزیوں کی قیمت میں اضافہ
ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث سبزیوں کی سپلائی معطل ہونے کے باعث کراچی میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ پیاز 150 سے 180 روپے، ٹماٹر 160، کھیرا 120،بھنڈی 240،شملہ مرچ 240 اورپھول گوبھی 260 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر، بندگوبھی، شملہ مرچ اوردھنیا کوئٹہ سےآرہےہیں۔ سبزیوں کی ترسیل کرنے والے ٹرک بھی تاخیرسے پہنچ رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں مختلف جگہوں پر مختلف قیمتوں پر سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں۔