کراچی سمیت سندھ بھرمیں رواں سال شدید سردی کا امکان

کراچی سمیت سندھ بھرمیں رواں سال شدید سردی کا امکان

رواں سال موسم سرما کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ ساؤتھ ایشین کلائمٹ آؤٹ لک فورم نےبھی سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے زیادہ سردی پڑنے کا عندیہ دے دیا۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے سبب زمین کی حدت معتدل درجہ حرارت میں تبدیل ہوچکی ہے، جس کے پیش نظریہ کہا جاسکتا ہے کہ رواں سال معمول سے زیادہ سردی پڑے گی۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے اوربلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں بھی کراچی کا رخ کرسکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *