پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کراچی میں اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا۔ دعوت میں اظہرعلی ، محمد رضوان اور حسن علی سمیت کئی کھلاڑی شریک ہوئے لیکن کپتان بابراعظم نجی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔ عشائیے میں کھلاڑیوں کی تواضع مختلف قسم کے کھانوں سے کی گئی۔ عشائیے میں لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ٹوئٹر پر محمد رضوان کی جانب سے سرفراز کے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Had an amazing time at @SarfarazA_54 bhai's home. Thank you for the hospitality and amazing food Saifi bhai. May Allah SWT give absolute Barakah to you and your family and give you the best of both worlds, Ameen.
And this young champion is a star already. 🌟 pic.twitter.com/tGmgSIkSmO
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) December 21, 2022
رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں سرفراز کے گھر دعوت پر ان کے کھانوں اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا، اورعبداللہ کیلئے لکھا کہ ایک اور نوجوان چیمپیئن اسٹار تیار ہے۔