ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کے باوجود کرنسی مارکیٹس میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روز ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر جاری کئے تھے، تاہم اس کے باوجود آج اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 225 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ انٹربینک میں بھی ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے پرآگیا۔

- October 27, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!