حلقہ بندیوں پراعتراض،سندھ حکومت کا پھرانتخابات ملتوی کرنیکا فیصلہ

حلقہ بندیوں پراعتراض،سندھ حکومت کا پھرانتخابات ملتوی کرنیکا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حلقہ بندیوں پر تحفظات کے بعد سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور دادو میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں بلاول بھٹو کی صدارت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر وزراء کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں۔ چاہتے ہیں اتحادیوں کے مطالبات کو سنجیدہ لیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد اور دادو میں15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جارہے ہیں البتہ سندھ کے باقی تمام اضلاع میں الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ دادو میں سیلابی پانی کے باعث الیکشن ملتوی کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے سڑک پر آنے سے بات نہیں مانی گئی۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کوشش کی سب کو ساتھ لے کر چلے۔ تینوں دھڑوں کے انضمام کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *