دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنزنے قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ سے ملاقات کی۔ نیل ہاکنز اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں جاری ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ پہنچے۔ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آسٹریلوی ہائی کمشنرکا استقبال کیا۔ نیل ہاکنز نے کھلاڑیوں کےساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ قومی خواتین اسکواڈ 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پرمشتمل سیریز کھیلنے کیلئے کل آسٹریلیا روانہ ہوگا۔