فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کراچی میں قومی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی زیرنگرانی ری ہیب کا آغازکردیا۔ شاہین آفریدی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے کے دوران تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد بولنگ کی۔ اس دوران انہوں نے 15 سے 17 گیندیں کرائیں۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولرحارث رؤف کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا۔ حارث کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل فاسٹ بولر کا فٹنس ٹیسٹ لے گا۔

- January 2, 2023
2 years ago
0
You can share this post!