نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ کراچی میں کھیلے گئے فیصلہ کن ٹاکرے میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے. فخر زمان 101 اور محمد رضوان 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث سہیل 22،آغا سلمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کیویز نے 281 رنز کا ہدف 11 گیندیں قبل 8 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ڈیون کونوے نے 52 اور کپتان کین ولیمسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ گلین فلپس نے 42 گیندوں پر جارحانہ 63 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ڈیون کونوے پلئیر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

- January 13, 2023
2 years ago
0
You can share this post!