ڈیوڈ وارنرکی 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری

ڈیوڈ وارنرکی 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری

آسٹریلیا کے بیٹرڈیوڈ وارنر100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی اوردنیا کے دوسرے بیٹربن گئے۔ وارنرنے یہ کارنامہ میلبرن میں جنوبی افریقا کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انجام دیا۔ انگلینڈ کےجوروٹ کوبھی 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا اعزازحاصل ہے۔

اس سے قبل وارنرنے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکورکی۔ وہ یہ اعزازحاصل کرنے والے دنیا کے دسویں بیٹرہیں۔ پاکستان کے جاوید میانداد اورانضمام الحق بھی 100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکورکرچکے ہیں۔ آسٹریلوی بیٹر ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *