بنگلہ دیش نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ شیربنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کی۔ میزبان ٹیم کی 6 وکٹیں صرف 69 رنز پر گرگئیں۔ مہدی حسن اور محموداللہ ساتویں وکٹ پر 148 رنز کی شراکت بناکر بنگلہ دیش کو میچ میں واپس لے آئے۔ محمود اللہ 77 رنز بنسکر آوٹ ہوئے۔ مہدی حسن نے شاندار سنچری اسکور کی۔ ٹوٹل 7 وکٹوں پر 271 تک پہنچا۔ بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، 65 پر 4 بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔ شریاس ایر اوراکشر پٹیل نے پانویں وکٹ پر 107رنز جوڑے۔ شریاس 82 اور اکشر 56رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ کپتان روہت شرما نے بھی نصف سنچری بنائی جو ٹیم کے کام نہ آئی۔ بھارتی ٹیم مقررہ50اوورز میں 9 وکٹوں پر 266 رنز بناسکی۔ مہدی حسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

- December 7, 2022
2 years ago
0
You can share this post!