ڈرامہ پراڈکشن ریویو

ڈرامہ پراڈکشن ریویو

ڈرامے کی ٹیم میں عام طور پر پروڈیوسر، ڈائریکٹر، رائٹر، اداکار اور دیگر ٹیکنیکل اسٹاف شامل ہوتا ہے۔ ڈرامے کی شوٹ بھی طویل مدت تک چلتی ہے۔ ایسے میں کچھ سین دو مختلف دنوں میں بھی شوٹ ہوتے ہیں۔ ایسے میں بہت ضروری ہوتا ہے کہ شوٹ کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے چھوٹی چھوٹی تفصیلات کا بھی خیال رکھا جائے۔ لیکن اکثر چینلز کے ڈراموں میں اس طرح کے جمپ اب عام ہوتے جارہے ہیں۔ جیسے کہ ڈرامہ سیریل فرق کے اس سین میں یونیورسٹی سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے اور گھر پہنچ کر گھر میں داخل ہونے کے بعد ہیروئن کا ہئیر اسٹائل تھری سکسٹی کے اینگل پر بدل چکا ہے۔ ایسی غلطیاں شاید ایک ویور کو پتہ بھی نہ ہو، ، لیکن پروڈکشن میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے قابل توجہ ضرور ہوتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *