چیٹ جی پی ٹی، انسانوں کی طرح باتیں کرنے والا سافٹ وئیر

چیٹ جی پی ٹی، انسانوں کی طرح باتیں کرنے والا سافٹ وئیر

چیٹ جی پی ٹی، انسانوں کی طرح باتیں کرتا سافٹ وئیر۔ اب تک تو سری، گوگل اور الیکسا کی سرچ کرنے کی صلاحیتوں کے چرچے تھے۔ لیکن اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ لینگوئج ماڈل چیٹ جی پی ٹی نے گزشتہ دو ماہ سے ٹیک صارفین کو حیران کررکھا ہے۔ یہ سافٹ وئیر انسانوں کی طرح مختلف موضوعات پر بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ الجبرا کے سوال حل کرسکتا ہے، سوشل میڈیا کانٹینٹ جنریٹ کرسکتا ہے، شاعری اور مضمون نگاری، غرض اس کے وسیع ڈیٹا بیس میں ہرمرض کا علاج موجود ہے۔ لانچ کے کچھ دن نعد ہی اسے استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ملین سے زائد ہوگئی۔ سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی کا مائیکروسافٹ سے ملٹی ملین ڈالر کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔ اس سب کے باوجود کئی جگہ اس کی صلاحیتیں محدود ہیں۔ تمام حفاظتی اقدامات کے باوجود یہ سافٹ وئیر غلط معلومات فراہم کرسکتا ہے اور یہ مشورے لینے کیلیے ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے۔ یہ اردو رسم الخط میں جواب دے سکتا ہےالبتہ اس کی املاء اور انگریزی سے اردو ترجمے میں کافی غلطیاں ہیں۔ اس سافٹ وئیر میں جو ڈیٹا فیڈ کیا گیا ہے وہ 2021 تک محدود ہے یعنی یہ سال 2022 کی معلومات فراہم نہیں کرسکتا۔ اس سافٹ وئیر کے تعلیمی حلقوں میں بہت چرچے ہیں۔ طلبہ اسے ہوم ورک کرنے کیلیے استعمال کرنے لگے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *