چین کا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے قطر کوتحفہ، 2 بڑے پانڈا قطر پہنچ گئے، نام بھی رکھ دیے گئے

چین کا فٹبال ورلڈ کپ کیلئے قطر کوتحفہ، 2 بڑے پانڈا قطر پہنچ گئے، نام بھی رکھ دیے گئے

فٹبال ورلڈ کپ سے قبل دو بڑے پانڈا قطرپہنچ گئے۔ چین نے یہ پانڈا قطر کوبطورتحفہ دئیے ہیں جو 24 گھنٹے کے طویل سفرکے بعد سیچوان سے قطر پہنچے۔ پانڈا کے استقبال کیلئے درجنوں بچے الخورپارک میں موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پانڈا کے شکل کے کھلونے، قطر اورچین کے جھنڈے اٹھارکھے تھے۔ 3 سالہ پانڈا کا نام تھورایا اور4 سال کے پانڈا کا نام سہیل رکھا گیا ہے۔ پانڈا کو آرام دہ ماحول فراہم کرنے کیلئے انکلوژر کی تیاری میں دوسال کا عرصہ لگا۔ نسل کشی کے خطرے سے دوچاریہ جانور صرف چین میں پایا جاتا ہے۔ چین اپنی پانڈا ڈپلومیسی کے تحت ان بلیک اینڈ وائٹ سفیروں کو1950 سے دیگرممالک کوبطورتحفہ بھیج رہا ہے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *