چین میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز بھارت میں بھی دریافت

چین میں تیزی سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز بھارت میں بھی دریافت

چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی بہت زیادہ متعدی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اومیکرون بی ایف 7 نامی کووڈ ویرینٹ کے باعث چین کو وبا کی تباہ کن لہر کا سامنا ہے۔ کووڈ کی اسی قسم کے 4 کیسز اب تک بھارت میں بھی سامنے آچکے ہیں۔

ایک تخمینے کے مطابق بی ایف 7 سے متاثر فرد اپنے اردگرد 10 سے 18 افراد کو اس بیماری کا شکار بناسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر ملک میں کورونا وائرس کے10 ویرینٹس موجود ہیں، جس کے باعث بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کو کووڈ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کورونا کی اس نئی قسم کے کیسز دریافت ہونے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آج سے بیرون ملک سے بھارت پہنچنے والے مسافروں کےکورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے، یہ پابندی پہلے ختم کردی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *