پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 15 دسمبرکو کراچی میں ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنچائزز کی رضا مندی سے کیا گیا۔ پی ایس ایل 8 کا میلہ آئندہ سال 9 فروری سے 19 مارچ تک چارشہروں میں سجے گا۔ ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ لاہورقلندرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

- November 23, 2022
2 years ago
0
You can share this post!