پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان میں ہوگا۔ 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 میچز راولپنڈی، 9، 9 لاہور اور کراچی جبکہ 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے ہوم گراؤنڈز پر 5,5 میچز کھیلیں گی. ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.
سربراہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران ویمنز کرکٹ کے 3 نمائشی میچز منعقد کیے جائیں گے. کوئٹہ میں نمائشی میچ 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔