پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل، اعلان جمعہ کو متوقع

پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل، اعلان جمعہ کو متوقع

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کر لیا گیا جس کا اعلان جمعہ کومتوقع ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب شیڈول کے مطابق ملتان 13 فروری کو ملتان میں ہو گی اور فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز کراچی، لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے ایک ساتھ ہوں گے۔ پی ایس ایل کا ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں کرانے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔ نمائشی میچ پشاور اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *