پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سیزن اسٹیو اسمتھ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسٹیو اسمتھ اب تک آسٹریلیا کی جانب سے 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 1094 رنز بنائے ہیں جس میں 5 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔
ٹم پین نے آسٹریلیا کی جانب سے 35 ٹیسٹ اور 35 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جب کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔


