پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران پاکستان ویمن لیگ کے لیے آزمائشی میچزکرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ٹیسٹ رن کے طور پر 5 میچز کروائے جا سکتے ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سمیت 3 فرنچائزز ویمن ٹیمیں بنائیں گی۔ ٹیسٹ رن کے لیے فرنچائزز میچز کے اخراجات برداشت کریں گی۔ 5 ٹیسٹ رن میچزکے تجربے کی روشنی میں اس سال ستمبر، اکتوبر میں پاکستان ویمنز لیگ کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاکستان ویمنز لیگ ابتدائی طور پر 4 سے 6 ٹیموں پر مشتمل ہوگی اور ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

- January 6, 2023
2 years ago
0
You can share this post!