پی ایس ایل سیزن 8 کا سنسنی خیز آغاز، قلندرز کی ایک رن سے فتح

پی ایس ایل سیزن  8 کا سنسنی خیز آغاز، قلندرز کی ایک رن سے فتح

دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا فاتحانہ آغاز

لاہور قلندرز نے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے ہرادیا۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 175 رنز اسکور کئے۔ فخر زمان نے 42 گیندوں پر 66 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سلطانز کے اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔ لیکن اس کے باوجود ملتان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 174 رنز اسکور کرسکی۔ میزبان ٹیم کو آخری اوور میں جیت کیلیے 20 رنز درکار تھے۔ 13 رنز تو بنے لیکن تین وکٹیں بھی گرگئیں یوں ملتان سلطانز ہدف سے دو رنز دور رہے۔ کپتان محمد رضوان کی 50 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔ فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 


 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *