پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز تک برقرار رکھنے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز تک برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 15 جنوری تک پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے، ڈیزل 228 روپے 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پپسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں قمیتوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوتا ہے۔ اور اس وقت عالمی مارکیٹ مین گزشتہ 15 دنوں کی نسبت قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 77 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی ریفائنری قمیت 149 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں پیٹرول پر 50 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے، اور 14 روپے مارجن سمیت دیگر ٹیکسز بھی شامل ہیں، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *