پیرس کے مشہور ہاؤس مین بولیوارڈ کے ساتھ ساتھ جانوروں کے بڑے مجسمے شہریوں کی توجہ کھینچنے لگے۔ اس نمائش کو انگریزی میں “فریجل جائنٹس”
کا نام دیا گیا ہے۔ جس میں فرانسیسی مجسمہ ساز مائیکل باسومپیئر کے دو گوریلا اور آٹھ ریچھوں سمیت دس فن پارے رکھے گءے ہیں۔
تیرہ فٹ اونچے مجسمے مٹی اور پلاسٹرسے بنے ہیں۔ اس اگزیبیشن کا مقصد خطرے سے دوچار جانوروں جیسے پہاڑی گوریلوں اور قطبی ریچھوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ہاؤس مین کمیٹی کی طرف سے لگائی گئی نمائش 31 مارچ تک جاری رہے گی۔