پہلی اننگزمیں پچ کی وجہ سے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس خراب رہی، بھارت کے بغیرایشیا کپ کروائیں گے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا

پہلی اننگزمیں پچ کی وجہ سے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس خراب رہی، بھارت کے بغیرایشیا کپ کروائیں گے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین رمیز راجا نے پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار پچ کو قراردے دیا۔ کہا انگلینڈ والے ٹی20 کے پلیئرز لےکر آئے ہیں۔ پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم پچ بنانے میں پیچھے رہ گئے۔ راولپنڈی کی وکٹ بہترہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔ اس مسئلے کا حل ڈراپ ان پچ ہے۔ اگلے سیزن میں ڈراپ ان پچز تیار ہو جائیں گی۔ رمیز راجا نے انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے کہا کہ مہمان ٹیم نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی۔ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پرنہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، بھارت کے بغیرایشیا کپ کروائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *