پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبےکے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 8 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق تمام نجی اورسرکاری اسکولوں پرہوگا۔ نوٹیفکیشن کے تحت اب پنجاب کےتمام سرکاری اور نجی اسکول 9جنوری کو کھلیں گے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن کے مطابق چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ اسموگ کے پیش نظرہائی کورٹ کی ہدایت پرکیا گیا ہے۔ اسموگ کے پیش نظر اسکولوں میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہےگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *