کہیں بارش ، تو کہیں دھند ، ملک بھر میں شدید سردی کا راج

کہیں بارش ، تو کہیں دھند ، ملک بھر میں شدید سردی کا راج

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں کوژک ٹاپ ، پرانا چمن، شیلاباغ اور توبہ اچکزئی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، آج سے شدید ترین سردی کی لہر کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز خیبر پختونخواہ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ کوژک ٹاپ کے مقام پر برفباری کے باعث کئی گاڑیاں پھنسنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سیکڑوں گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ شدید ترین سردی کے باعث کوئٹہ، چمن شاہراہ منجمد ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت شاہراہ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک بار پھر دھند کا راج ۔ شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخواہ،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *