پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ، 32 افراد شہید، 150 زخمی

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ، 32 افراد شہید، 150 زخمی

پشاورمیں پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 32 افراد شہید ہوگئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔ ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکہ پشاور کے علاقے صدر کی پولیس لائنز میں مسجد کے اندر ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پرپہنچ گئے اور زخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

 

 

 

 

دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری اور مسجد منہدم ہوگئی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

 

 

 

 

 

 

 

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اب تک 28 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 18 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے پشاور دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *